سڈنی : (ویب ڈیسک ) آسٹریلیا نے یوکرین کو مزید 73.5 ملین ڈالرز کی فوجی امداد فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے یوکرین کو مزید 73.5 ملین ڈالرز کی فوجی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں 28 ایم 113 آرمرڈ گاڑیاں، 14 اسپیشل آپریشن وہیکل شامل ہیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے یوکرین کو دیئے جانے والے فوجی امدادی پیکج میں 28 ٹرک، 14 ٹریلرز بھی شامل ہیں۔
خبرایجنسی کے مطابق کے مطابق آسٹریلیا نے یوکرین کو درآمدی اشیاء پر ڈیوٹی فری رسائی میں 12 ماہ کی توسیع دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔
اس موقع پر آسڑیلوی وزیراعظم کاکہنا تھا کہ یوکرینی عوام نے روس کی غیرقانونی ،غیر اخلاقی جنگ میں ہمت کا مظاہرہ کیا ہے، اضافی امداد یوکرینی عوام کی مدد میں حقیقی فرق پیدا کرے گی ۔