کینیڈا: خالصتان تحریک کے سرگرم سکھ رہنما کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

Published On 09 July,2023 11:32 am

اوٹاوا: (دنیانیوز) کینیڈا میں خالصتان تحریک کے سرگرم سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے خلاف بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

اس موقع پر مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سکھوں کو خوفزدہ کرنا چاہتا ہے، مودی حکومت کے ہتھکنڈے سکھوں کو خالصتان کی آزادی سے باز نہیں رکھ سکتے۔

کینیڈا کے مختلف شہروں سے سیکڑوں سکھ ریلیوں کی صورت میں ٹورنٹو پہنچے ، سکھ رہنما کے قتل کے خلاف امریکا اور برطانیہ میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں :کینیڈا: خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ گردوارے میں قتل

واضح رہے کہ خالصتان ٹائیگر فورس کے سربراہ ہردیپ سنگھ کو کینیڈا میں گردوارے کے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

ہردیپ سنگھ سکھوں کی علیحدگی پسند تنظیم سکھ فار جسٹس کے سرگرم کارکن تھے اور خالصتان کے قیام کے لیے ریفرنڈم میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

بھارتی حکومت نے کینیڈین حکام سے ہردیپ سنگھ کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔