اترپردیش: (دنیا نیوز) بھارتی ریاست اتر پردیش کے سکول کی خاتون ٹیچر مسلمان بچے سے تعصب میں حد سے بڑھ گئی، مسلم بچے کو ہندو طلباء سے پٹوانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں ترپتا تیاگی نامی سکول ٹیچر طالب علموں کو 7 سالہ مسلمان بچے محمد التمش کو تھپڑ رسید کرنے کا کہہ رہی ہے، وائرل ویڈیو میں ٹیچر کہتی ہے کہ میں نے کہہ دیا جتنے مسلمان بچے ہیں وہ یہاں سے چلے جائیں۔
— Ashok Swain (@ashoswai) August 25, 2023
ویڈیو میں ایک مرد کی بھی آواز آتی ہے جو ٹیچر کی بات سے اتفاق کرتا ہے اور کہتا ہے اس سے تعلیم خراب ہو رہی ہے۔
طالب علموں کی جانب سے ساتھی التمش کو مارے جانے پر ٹیچر انہیں مزید زور سے مارنے کا مشورہ دیتی ہے۔