لاہور: (دنیا نیوز) غزہ میں ہسپتال پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 800 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کی دنیا بھر کے مختلف لیڈران کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں غزہ کے ہسپتال پر ہونے والے حملے میں سینکڑوں فلسطینی شہریوں کی ہلاکت سے خوفزدہ ہوں اور اس کی شدید مذمت کرتا ہوں، میرا دل متاثرین کے اہل خانہ کیساتھ ہے، ہسپتالوں اور طبی عملے کو بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت تحفظ حاصل ہے۔
I am horrified by the killing of hundreds of Palestinian civilians in a strike on a hospital in Gaza today, which I strongly condemn. My heart is with the families of the victims. Hospitals and medical personnel are protected under international humanitarian law.
— António Guterres (@antonioguterres) October 17, 2023
قطر کی جانب سے بھی غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی گئی ہے، مصر نے اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے غزہ میں تشدد رکوانے کیلئے فوری طور پر مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی سفاکیت کی انتہا، غزہ میں ہسپتال پر فضائی حملہ، 800 سے زائد فلسطینی شہید
عرب لیگ کے سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری المیے کو فوری روکنا ہو گا، عالمی ادارہ صحت نے بھی ہسپتال پر اسرائیلی حملے کو قابل مذمت قرار دیا ہے۔
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے غزہ میں ہسپتال پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ خوفناک، ناقابل قبول اور غیرقانونی ہے، غزہ سے آنے والی خبریں بہت تباہ کن ہیں۔