انقرہ: (دنیا نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے غزہ کی صورتحال سے متعلق مغرب کے رویے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مغرب آگ پر تیل چھڑکنے کے سوا کچھ نہیں کر رہا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی سفاکیت کی انتہا، غزہ میں ہسپتال پر فضائی حملہ، 500 سے زائد فلسطینی شہید
رجب طیب اردوان نے مزید کہا ہے کہ فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی اور فلسطینی کاز کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، انسانی امدادی سامان سے لدے 3 طیارے مصر روانہ کیے گئے ہیں۔