عدالت کا مریض کی موت کے ذمہ دار ڈاکٹر کو دیت ادا کرنے کا حکم

Published On 28 December,2023 06:02 am

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں عدالت کی جانب سے ایک انوکھا حکم سامنے آیا ہے جس میں ڈاکٹر کو مریض کی موت کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دل کے مرض میں مبتلا ایک شخص کا مکمل طبی معائنہ کیے بغیر ڈاکٹر نے اسے صرف دردکش دوا دے کر گھر بھیج دیا تھا، مریض گھر پہنچنے کے فوری بعد درد کی شدت سے چل بسا۔

سعودی عدالت نے طبی کمیٹی کی جائزہ رپورٹ کی روشنی میں ڈاکٹر کیخلاف غلطی ثابت ہونے پر اسے شہری کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے دیت ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

ورثا کے وکیل کا کہنا تھا کہ کیس میں ڈاکٹر سے جو غلطی ہوئی وہ پیشہ وارانہ نوعیت کی تھی جس میں ڈاکٹر کو مرض کے بارے میں تحقیق نہ کرنے تک اپنی رائے نہیں دینی چاہیے تھی۔