ٹوکیو: (دنیا نیوز) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ہنیدا ایئر پورٹ پر جاپان ایئر لائنز کا طیارہ اڑان سے قبل رن پر کھڑے کوسٹ گارڈ کے جہاز سے ٹکرا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جہاز رن وے سے اُڑان بھرنے لگا تو جہاز سے آگ کے شعلے بھڑک اٹھے، جاپان ایئر لائنز کا جہاز رن وے پر کھڑے کوسٹ گارڈ کے جہاز سے ٹکرایا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق جاپانی کوسٹ گارڈ کا جہاز زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر روانہ ہونے والا تھا، خوفناک حادثے کے بعد کوسٹ گارڈ کے طیارےمیں سوار 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
#BreakingNews : First visuals from inside the wrecked plane who caught fire at Tokyo International airport #Japan .— Hsnain (@Hsnain901) January 2, 2024
جاپانی ائیر لائنز کے جہاز میں عملے کے 12 افراد اور 367 مسافر سوار تھے، تمام 379 افراد کو بحفاظت جہاز سے نکال لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جاپان ائیر لائن کے جہاز کو آگ لگنے کے معاملے پر ابھی تک ایئر پورٹ کے حکام کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔