ٹوکیو: (دنیا نیوز) جاپان میں خوفناک اور دل دہلا دینے والے زلزلے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 48 ہو گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، ایک ہزار سے زائد ریسکیو اہلکار ملبے تلے دبے لوگوں کو تلاش کر رہے ہیں۔
جاپانی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں جاپانی فوج خوراک، پانی اور کمبل سمیت دیگر سامان فراہم کر رہی ہے ، زلزلے کے باعث متعدد مکانات زمین بوس ہو گئے، ہزاروں افراد پناہ گزین کیمپوں میں مقیم ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جاپان میں 7اعشاریہ 6 کی شدت کے زلزلے کے باعث ساحلی علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا تھا۔