بیروت: (ویب ڈیسک) اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان میں ڈرون حملے کے نتیجے میں حزب اللہ کے 2 اہم ارکان جاں بحق ہو گئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے اتوار کے روز جنوبی لبنان کے ضلع بنت جبیل میں فوجی چوکی کے قریب ایک کار کو نشانہ بنایا، حملے کی وجہ سے کار پوری طرح تباہ ہو گئی، ڈرون میزائل سے قریب موجود ایک دوسری کار کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ :صیہونی جارحیت کا سلسلہ تھم نہ سکا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 178 فلسطینی شہید
سکیورٹی ذرائع سے منسوب بیان میں کہا جا رہا ہے کہ لبنانی حزب اللہ گروپ کے دو جنگجو اتوار کو جنوبی لبنان میں ایک کار پر تازہ ترین اسرائیل کے ڈرون حملے میں مارے گئے ہیں تاہم اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے حزب اللہ کے کمانڈروں کی شناخت نہیں ہو سکی۔
دوسری جانب لبنانی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان کے علاقے کفرا کے البازوریہ قصبے میں جاں بحق ہونے والے حزب اللہ کے دو ارکان وی آئی پی اور لیڈرز پروٹیکشن یونٹ کے رکن تھے، کفرا پر اسرائیلی بمباری میں حزب اللہ کے ہلاک ہونے والے ایک شخص کا نام فضل سلیمان تھا۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز شام کے دارالحکومت دمشق کی المزہ کالونی میں کیے گئے حملے میں پاسداران انقلاب کے چار سینئر کمانڈروں سمیت کم سے کم دس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
مراسلة #العربية ناهد يوسف: مقتل شخصين في غارة لمسيرة إسرائيلية قرب حاجز للجيش اللبناني.. وأنباء عن انتماء أحدهما لحزب الله pic.twitter.com/6khagUMZ2V
— العربية (@AlArabiya) January 21, 2024