ہلمند: (ویب ڈیسک) صوبے ہلمند میں بدترین ٹریفک حادثے میں 21 افراد جاں بحق جبکہ 38 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افسوسناک حادثہ افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں کندہار، ہرات ہائی وے پر پیش آیا جہاں مسافر بس اور ایندھن سے بھرے ٹرک میں تصادم ہوا، حادثے میں ایک موٹرسائیکل بھی زد میں آئی، حادثے کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 38 زخمی ہوگئے۔
ہلمند کی صوبائی حکومت کے محکمہ اطلاعات کے سربراہ شیر محمد وحدت نے بتایا کہ حادثہ کندہار-ہرات ہائی وے پر پیش آیا جہاں ایک موٹرسائیکل، ایندھن سے بھرا ہوا ٹرک اور مسافر بس آپس میں ٹکرا گئے۔
مقامی میڈیا میں ہلمند کے ضلع غریشک میں پیش آنے والے حادثے کی چلائی جانے والی تصاویر میں ایک ٹینکر پر آگ لگی ہوئی ہے اور سڑک پر گاڑی کا ملبہ