بیروت: (ویب ڈیسک) اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان کے علاقے میں کیے گئے فضائی حملے میں حزب اللہ کے اہم کمانڈر جاں بحق ہو گئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان کے گاؤں کونین میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا جس میں حزب اللہ کے تیسرے سینئر کمانڈر اسماعیل الزین سوار تھے، بمباری کے نتیجے میں کار مکمل تباہ ہو گئی، حزب اللہ نے سینئر کمانڈر کی موت کی تصدیق کر دی۔
دوسری جانب اسرائیل فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ اسماعیل الزین حزب اللہ گروپ کے اینٹی ٹینک میزائل یونٹ کے کمانڈر تھا، حزب اللہ کمانڈر ٹینک شکن ہتھیاروں کے میدان میں علم کا مرکز بن گیا تھا اور اسرائیلی اہداف بشمول عام شہریوں کے خلاف درجنوں حملوں کا ذمہ دار تھا۔