بھارت : اروند کیجریوال کے ریمانڈ میں 15 اپریل تک توسیع

Published On 01 April,2024 12:55 pm

نئی دہلی : (ویب ڈیسک ) نئی دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال کے ریمانڈ میں 15 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اروند کیجریوال کو انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ کی تحویل ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، مقامی عدالت نے اروند کیجریوال کو 15 اپریل تک جیل بھیج دیا۔

عدالت نے اروند کیجریوال کو اہلیہ اور وزراء سے ملاقات کرنے کی اجازت بھی دے دی۔

واضح رہے کہ 21 مارچ کو نئی دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال کو گرفتار کیا گیا تھا، اروند کیجریوال پر شراب پالیسی میں گھپلے کا الزام ہے۔