چین کا ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہری تشویش کا اظہار

Published On 20 May,2024 08:58 am

بیجنگ : (ویب ڈیسک ) چین کی وزارت خارجہ نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے عملے کی سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، تمام ضروری تعاون فراہم کرنے کو تیار ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ ایرانی صوبے مشرقی آذربائیجان میں شدید دھند کے دوران پہاڑی علاقوں سے گزرتے ہوئے پیش آيا۔

ایرانی صدر مشرقی آذربائیجان میں ڈیم کے افتتاح کے بعد واپس تبریز شہر کی طرف جارہے تھے، ڈیم کی افتتاحی تقریب میں آذربائیجانی صدر نے بھی شرکت کی۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ سرچ ٹیمیں ایرانی صدر کے تباہ ہیلی کاپٹر کے ملبے تک پہنچ گئی ہیں۔