واشنگٹن: (دنیا نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر مبینہ طور پر تیسری بار حملے کی کوشش ناکام ہو گئی۔
خبرایجنسی کے مطابق شمالی کیلیفورنیا میں ٹرمپ کی ریلی کے دوران مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم کی گاڑی سے ایک شاٹ گن ایک ہینڈ گن اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
49 سالہ شخص کو سکیورٹی اہلکاروں نے اسلحہ رکھنے پر گرفتار کیا، بعد ازاں ملزم کو پانچ ہزار ڈالر کی ضمانت دینے پر رہا کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر کے خلاف تیسرا قاتلانہ حملہ ہو سکتا ہے، ملزم مبینہ طور پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی سازش کر رہا تھا۔