یحییٰ السنوار کی شہادت کے بعد اسرائیلی بمباری میں اضافہ، مزید 100 فلسطینی شہید

Published On 20 October,2024 05:58 pm

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ کے شمالی علاقے بیت لاہیا پر اسرائیلی فوج نے مسلسل بمباری کی جس میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عمارتوں کے ملبے میں 100 سے زائد خواتین، بچے اور بزرگ دب گئے۔ پورا علاقہ تباہی کا منظر پیش کر رہا ہے۔

امدادی کاموں کے دوران عمارتوں کے ملبے سے کم از کم 73 لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ 40 سے زائد افراد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے بیت لاہیا کا 16 روز سے محاصرہ کیا ہوا ہے۔ خوراک، پانی، ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوگئی۔

غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 42 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ 99 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔