اسرائیل کی بیروت کے جنوبی مضافات میں بمباری سے 60 سے زائد شہری شہید

Published On 24 October,2024 06:38 am

بیروت: (دنیا نیوز) اسرائیل کی بیروت کے جنوبی مضافات میں بمباری سے 60 سے زائد شہری شہید ہوگئے۔

لبنان میں اسرائیلی فضائیہ نے جارحیت کی تاریخ رقم کر دی، لبنان میں شہدا کی مجموعی تعداد 2ہزار 546ہو گئی، 11ہزار 862 افراد زخمی ہوگئے۔

حزب اللہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شمالی اسرائیل میں پچیس راکٹ داغ دیئے۔