دمشق: (دنیا نیوز) شام میں خانہ جنگی میں شدت اختیارکر گئی، صدر بشارالاسد کا اقتدار خطرے میں پڑ گیا، اپوزیشن کے مسلح گروپوں نے تین بڑے شہروں پر قبضہ کر لیا۔
صدر بشار الاسد کی حمایت یافتہ فوج کا الرقہ اور دیر الزور سے بھی انخلا، ہزاروں افراد بھی نقل مکانی کرگئے، اسرائیل نے شام کی سرحد کے ساتھ اپنی فوج کی تعداد میں اضافہ کرلیا، ترک صدر رجب طیب اردگان کہتے ہیں مسلح دھڑوں کا ہدف حلب، حما اور حمص کے بعد دمشق ہے۔
ترک صدر نےمزید کہا کہ اُمید ہے مسلح گروپوں کی پیش قدمی مشکلات کے بغیر جاری رہے گی، شامی صدر بشارالاسد کو ملاقات کی دعوت دی تھی لیکن جواب مثبت نہیں ملا۔