ہماری خارجہ پالیسی عملی اور حقیقت پسندانہ ہوگی:امریکی وزیر خارجہ

Published On 22 January,2025 06:33 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی عملی اور حقیقت پسندانہ ہوگی۔

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم امن کے بغیر مضبوط قوم نہیں بن سکتے، دنیا بھر میں ہمارا مشن اپنے قومی مفاد کو آگے بڑھانا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو سے کواڈ ممالک کے وزرا خارجہ نے واشنگٹن میں ملاقات کی، چاروں وزرا خارجہ نے بیجنگ کی ابھرتی طاقت پر تشویش کا اظہار کیا، ملاقات کا مقصد چین کے خطے میں بڑھتے اثرورسوخ کو روکنا ہے۔