امریکی وزیر خارجہ کا جی 20 اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

Published On 06 February,2025 06:09 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا اور جنوبی افریقہ کے تعلقات میں کشیدگی بڑھنے لگی، امریکی وزیر خارجہ کا جنوبی افریقہ میں جی 20 اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اعلیٰ امریکی سفارت کار، وزیر خارجہ مارکو روبیو جی 20 اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ میرا کام امریکا کے مفادات کو آگے بڑھانا ہے نہ کہ ٹیکس دہندگان کے پیسے کو ضائع کرنا، ٹرمپ کی جانب سے فنڈنگ روکنے پر جنوبی افریقہ نے سخت ردعمل دیا تھا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ 20 سے 21 فروری تک جوہانسبرگ میں جی 20 گروپ آف ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے، جنوبی افریقہ کے پاس دسمبر 2024 سے نومبر 2025 تک جی 20 کی صدارت ہے۔