سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت کو مصالحت کی پیشکش

Published On 29 April,2025 11:48 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) ترجمان اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارتی رہنماؤں سے الگ الگ بات کی ہے۔

ترجمان اقوام متحدہ کے مطابق سیکرٹری جنرل نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے گفتگو کی۔

انتونیو گوتریس نے پاکستان بھارت کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا، سیکرٹری جنرل نے ایسی محاذ آرائی سے گریز کرنے کا کہا جس کا انجام المناک ہو۔

ترجمان اقوام متحدہ کے مطابق سیکرٹری جنرل نے پاکستان اور بھارت کو کشیدگی میں کمی کیلئے مصالحت کی پیش کش کی ہے۔