روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا آج سے ترکیہ میں آغاز

Published On 15 May,2025 08:26 am

انقرہ: (دنیا نیوز) روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات آج ترکیہ میں ہوں گے۔

انقرہ سے غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدر نے گزشتہ ہفتے یوکرین کو مذاکرات کی پیش کش کی تھی۔

روسی صدر کی پیشکش کے جواب میں یوکرینی صدر نے مذاکرات پر رضامندی ظاہر کی، یوکرین کے صدر نے روسی صدر کو آمنے سامنے بیٹھ کر بات کرنے پر زور دیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق روس نے ترکیہ میں ہونے والے مذاکرات میں صدر ولادیمر پیوٹن کی شرکت کی ابھی تک تصدیق نہیں کی۔