یرغمالیوں کی رہائی میں عدم دلچسپی پر ہزاروں اسرائیلی شہری سڑکوں پر نکل آئے

Published On 24 May,2025 10:42 pm

تل ابیب: (دنیا نیوز) غزہ میں صیہونی فورسز کی بربریت اور یرغمالیوں کی رہائی میں عدم دلچسپی اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے ہزاروں اسرائیلی شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی مظاہرین نے نیتن یاہو اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین نے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے کہا کہ تمام یرغمالیوں کی رہائی کیلئے حماس سے معاہدے کو یقینی بنایا جائے، مظاہرین نے احتجاج کے دوران نیتن یاہو کے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے نیتن یاہو کو ایک آمر قرار دیا، اپوزیشن نے کہا کہ حکومت نے منفی اقدامات اور جارحانہ عزائم کے باعث یرغمالیوں کی جانیں داؤ پر لگائیں۔