کابل: (دنیا نیوز) افغان طالبان نے کہا ہے کہ امیر کے حکم کیخلاف کسی ملک خصوصا پاکستان میں لڑنا جائز نہیں۔
افغان طالبان کے کمانڈر سعید اللہ نے پولیس پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے میں فتنہ الخوارج کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ مختلف گروہوں میں شامل ہو کر بیرون ملک جہاد کرنیوالے حقیقی مجاہد نہیں، ایک جگہ سے دوسری جگہ حملے کرنے والوں کو مجاہد کہنا غلط ہے، جہاد کا اعلان یا اجازت دینا صرف ریاستی امیر کا اختیار ہے۔
کمانڈر سعید اللہ کا مزید کہنا تھا کہ امیر کے حکم کے باوجود پاکستان جانا دینی نافرمانی ہے، گروہ کی وابستگی کی بنیاد پر کیا گیا جہاد فساد کہلائے گا، جہاد کے نام پر حملے شریعت اور افغان امارت دونوں کیخلاف ہیں۔