غزہ میں جنگ بند کرکے انسانی قوانین کا احترام کیا جائے: پوپ لیو

Published On 28 May,2025 11:14 pm

ویٹیکن سٹی: (دنیا نیوز) کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئےکہا ہےکہ غزہ میں جنگ بند کرکے انسانی قوانین کا احترام کیا جائے۔

سینٹ پیٹرز اسکوائر پر اجتماع سے خطاب میں کہا کہ غزہ کے والدین اپنے معصوم بچوں کی لاشیں سینے سے لگائے بیٹھے ہیں، ان کی دل دہلا دینے والی چیخیں آسمان تک پہنچ رہی ہیں۔

پوپ لیو کا کہنا تھا کہ غزہ میں لڑائی فوری بند کی جائے، انسانی قوانین کا احترام کیا جائے، اسرائیل اور حماس سے اپیل کی کہ وہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی مکمل طور پر پاسداری کریں۔

دوسری جانب غزہ میں امداد لیتے لوگوں پر اسرائیلی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید اور 46 زخمی ہوگئے، اسرائیلی بمباری سے صبح سے اب تک 30 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔