جوہری معاہدہ مذاکرات: ایران کا امریکا کیساتھ مصالحت پر مشروط آمادگی کا اظہار

Published On 29 May,2025 06:14 am

تہران: (دنیا نیوز) جوہری معاہدہ مذاکرات پر ایران نے امریکا کیساتھ مصالحت پر مشروط آمادگی کا اظہار کر دیا۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام ایٹمی ہتھیاروں میں تبدیل نہیں ہو گا، امریکا سے مصالحت کیلئے تیار ہیں تاہم یورینیم افزودگی کے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکا کا ارادہ ایرانیوں کوپر امن ایٹمی حق سے محروم کرنا ہے تو یہ عمل پورے مذاکراتی عمل کے لئے چیلنج بن جائے گا، ایران کے پرامن ایٹمی توانائی کے حق کو تسلیم کئے بغیر کوئی پیش رفت ممکن نہیں۔