امریکا نے غیر ملکی عہدیداروں پر ویزا پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا

Published On 29 May,2025 05:14 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے غیر ملکی عہدیداروں پر ویزا پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا۔

سیکرٹری مارکو روبیو کے مطابق نئی ویزا پابندی کی پالیسی کا اطلاق ان غیر ملکی اہلکاروں اور افراد پر ہوگا جو امریکیوں کو سنسر کرنے میں ملوث ہیں۔

مارکو روبیو نے کہا کہ آزادی اظہار امریکی طرز زندگی کے لیے ضروری ہے، یہ امریکیوں کا پیدائشی حق ہے جس پر غیر ملکی حکومتوں کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

سکھس فار جسٹس کے بانی گرپتونت سنگھ پنوں نے امریکی حکام کو شکریہ کا خط لکھ دیا اور کہا کہ یہ پالیسی سکھس فار جسٹس (SFJ) کی قیادت میں جاری مسلسل مہم کا براہ راست ردعمل ہے۔

گرپتونت سنگھ نے کہا کہ ہم نے خالصتان ریفرنڈم مہم میں امریکی شہریوں کو نشانہ بنانے والے ہندوستانی اہلکاروں کی تحقیقات کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کو تعلیم دینے، مہم چلانے اور لابی کرنے کا کام کیا ہے۔