واشنگٹن: (دنیا نیوز) ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی تجارتی پالیسی کے خلاف تجارتی عدالت کا فیصلہ حد سے تجاوز کی ایک مثال ہے۔
کیرولین لیویٹ نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ امریکی سپریم کورٹ کو محصولات پر صدر ٹرمپ کے حق میں فیصلہ دینا چاہیے، اسرائیل نے غزہ جنگ بندی کی تجویز پر دستخط کر دیئے ہیں لیکن بات چیت جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حماس کی جانب سے ابھی تجویز پر جواب موصول نہیں ہوا ہے، ٹرمپ پرامید ہیں کہ روس، یوکرین اگلے ہفتے امن مذاکرات کیلئے ملاقات کریں گے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے ایلون مسک کے مستعفیٰ ہونے پر کہا ہے کہ محکمہ حکومتی کارکردگی کے عملے کے ساتھ ٹرمپ کابینہ تعاون کرے گی۔