امریکا کے شام کے ساتھ عائد پابندیاں ہٹانے کے بعد سفارتی تعلقات بھی بحال

Published On 30 May,2025 03:57 am

دمشق: (دنیا نیوز) امریکا نے شام پر عائد پابندیاں ہٹانے کے بعد اب سفارتی تعلقات بھی بحال کر لئے ہیں اور ایک بار پھر دمشق میں قائم امریکی سفارت خانہ دوبارہ کھول لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں دورہ مشرق وسطیٰ کے دوران سعودی عرب میں شام کے عبوری صدر احمد الشرع سے ملاقات کی تھی اور 13 سال سے شام پر عائد تمام پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔

اب ٹرمپ انتظامیہ نے ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے شام سے سفارتی تعلقات دوبارہ بحال کرتے ہوئے وہاں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول لیا ہے، ترکیہ میں تعینات امریکی سفیر اور شام کے لئے ایلچی ٹام بیرک نے اس سفارتخانے کا افتتاح کیا۔