منیلا: (ویب ڈیسک): چین نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین بحیرہ جنوبی چین کے تنازع کو ہوا دینا بند کرے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلپائن میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے فلپائن کو مشورہ دیا کہ وہ بحیرہ جنوبی چین کے تنازع کو حل کرنے کے لئے بیرونی طاقتوں پر انحصار کرنے کا تصور نہ کرے، نیز یورپی یونین اس تنازع کو ہوا دینا بند کرے۔
میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ انہوں نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کاجا کیلس کی جانب سے فلپائن کے دورے کے دوران مصروف آبی گزرگاہ بحیرہ جنوبی چین میں چین کی سرگرمیوں پر تشویش پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین جنوبی بحیرہ چین کے تنازعات کا فریق نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسے چین اور فلپائن کے درمیان بحیرہ جنوبی چین کے اختلافات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے۔