آسٹریا: سکول میں فائرنگ سے طالب علم اور اساتذہ سمیت 10 افراد ہلاک

Published On 10 June,2025 03:28 pm

گریز: (ویب ڈیسک) آسٹریا کے شہر گریز میں سکول میں فائرنگ سے اساتذہ اور طلبہ سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ آسٹریا کے جنوبی شہر گریز میں قائم ایک سکول میں پیش آیا جہاں نامعلوم شخص نے سکول میں فائرنگ کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں 9 افراد ہلاک اور کچھ شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں طلبہ اور اساتذہ دونوں شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کو سکول کا طالب علم ہی تصور کیا جارہا ہے جس نے سکول میں فائرنگ کرنے کے بعد موقع پر خود کو بھی گولی مار لی۔

پولیس نے مزید بتایا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں آپریشن کے لیے پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔