آئی اے ای اے کی ایرانی جوہری تنصیبات پر صیہونی حملے کی مذمت

Published On 18 June,2025 02:58 am

نیویارک: (دنیا نیوز) آئی اے ای اے نے ایرانی جوہری تنصیبات پر صیہونی حملے کی مذمت کی۔

آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا، گیارہ ملکوں کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اسرائیلی جارحیت فوری رکوانے کا مطالبہ کیا، حملے بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ اور آئی اے ای اے کے منشور کی کھلی خلاف ورزی قرار دیئے گئے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ اسرائیلی جارحیت کے باعث جوہری عدم پھیلاؤ کا معاہدہ بھی خطرے میں پڑ گیا، بیان پر دستخط کرنے والوں میں روس، چین، پاکستان، عراق، بیلاروس، کیوبا، انڈونیشیا، وینزویلا اور ایران شامل ہیں۔