امریکی مفادات پر حملے کیلئے ہمارے ہاتھ کھل گئے: ایرانی آرمی چیف

Published On 23 June,2025 08:10 pm

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی آرمی چیف جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ امریکی مفادات پر حملے کیلئے ہمارے ہاتھ کھل گئے۔

عبدالرحیم موسوی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ہماری خودمختاری کی خلاف ورزی کی، ہماری سرزمین پر تین مقامات پر حملے کیے، ہم جواب دیئے بغیر نہیں بیٹھیں گے۔

ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ امریکا جنگ میں براہ راست اور واضح شریک ہوچکا، امریکی حملے ایران کیلئے اہداف میں اضافے کا سبب بنے، خطے میں اثرات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا خطے میں صیہونی حکومت کو بچانے کیلئے ایران پر حملہ آور ہوا، ایرانی مسلح افواج نیتن یاہو کو طاقت کے ساتھ سزا دیتی رہیں گی۔