تہران: (دنیا نیوز) ایران میں جنگ بندی کے بعد اسرائیل سے جیت کی خوشی میں جشن منایا گیا۔
تہران سمیت مختلف شہروں میں ایرانی پرچموں کی بہار آگئی، اسرائیل سے جنگ میں جیت کی خوشی میں ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔
جشن منانے کے لیے سڑکوں پر نکلے شہریوں نے صیہونی حکومت کو منہ توڑ جواب دینے پر حکومت کے حق میں نعرے بازی کی۔