بارسلونا، میڈرڈ، لندن: (دنیا نیوز) یورپ میں جھلسانے والی گرمی نے قہر ڈھا دیا، 10 دن میں ہلاکتیں 2300 ہوگئیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہلاکتیں 23 جون سے 2 جولائی کے درمیان بارسلونا، میڈرڈ، لندن اور میلان سمیت 12 بڑے یورپی شہروں میں ہوئیں، 15 سو اموا ت براہ راست ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق زیادہ تر بزرگ، بیمار، بچے اور کھلے آسمان تلے کام کرنے والے افراد گرمی کا شکار ہوئے، 65 سال سے زائد عمر کے افراد زیادہ متاثر ہوئے، اٹلی کے شہر میلان میں 317 اموات براہ راست موسمیاتی تبدیلی سے ہوئیں، لندن میں 273 افراد ہلاک ہوئے۔
موسمیاتی ماہرین کے مطابق کرہ ارض میں شدید گرم موسم کی وجہ ماحولیاتی تبدیلی ہے، سڑکیں اور عمارتیں گرمی جذب کر لیتی ہیں اور گرمی کی شدت بڑھ جاتی ہے، ماحولیاتی تبدیلیوں پر فوری قابو نہ پایا گیا تویہ خاموش قاتل مزید زندگیاں نگلتی رہے گی۔