تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے نہ کوئی افزودگی ہوگی اور نہ بیلسٹک میزائل ہوگا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ایران سے امریکا کے غیر معمولی جوہری معاہدے کی حمایت کریں گے، امریکا اور اسرائیل حملہ نہ کرتے تو ایران ایک سال میں جوہری ہتھیار بنا لیتا، اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد ایرانی حکومت مشکل میں ہے۔
نیتن یاہو امریکی صدر کی تعریفیں کرتے ہوئے بولے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں ایک مختلف امریکا ہے جو آزاد ہے، وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ جیسا دوست اسرائیل کا کبھی نہیں تھا۔
اسرائیلی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی امن کے نوبل انعام کا مستحق ہے تو وہ صدر ٹرمپ ہی ہیں۔