لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف کے تربیتی مرکز میں دھماکے،3 افراد ہلاک

Published On 18 July,2025 10:01 pm

لاس اینجلس:(ویب ڈیسک) امریکہ کے شہر لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف کے تربیتی مرکز میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ واقعہ یوجین بسکیلوز ریجنل ٹریننگ سینٹر میں پیش آیا، امریکی اٹارنی جنرل پم بانڈی نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وفاقی ایجنسیاں اس واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔

پم بانڈی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا میں نے یو ایس اٹارنی سے بات کی جو ایک ہولناک واقعے کے بارے میں ہے جس میں لاس اینجلس میں قانون نافذ کرنے والے ایک تربیتی مرکز پر دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا ہمارے وفاقی ایجنٹس موقع پر موجود ہیں اور ہم مزید معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔

لاس اینجلس کی میئر کیرن باس کا کہنا  تھا کہ ایل اے سٹی فائر ڈیپارٹمنٹ، پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ پر فوری رسپانس دیا اور واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔