سیئول: (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا میں کئی روز سے جاری شدید طوفانی بارشوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 18 ہوگئی جب کہ 9 افراد لاپتا ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارتِ داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ زیادہ تر ہلاکتیں بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈگ کے باعث ہوئی ہیں۔
پورے ملک میں 1,999 سرکاری اور 2,238 نجی املاک، جن میں کھیت اور مکانات شامل ہیں، کو نقصان پہنچا ہے، اگرچہ بارش کا زور کم ہو گیا ہے مگر قومی موسمیاتی ادارے نے شدید گرمی کی لہر کے خدشے کے پیش نظر ہاٹ ویو وارننگ جاری کر دی۔
دارالحکومت سیئول کے علاقے گیپیونگ میں 17 گھنٹوں کے دوران 173 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو ملکی تاریخ میں ایک دن کی سب سے زیادہ بارش ہے، اس سے قبل ستمبر 1998 میں 156.3 ملی میٹر بارش کا ریکارڈ قائم ہوا تھا۔