سکھ فار جسٹس کا واشنگٹن میں بھارتی یوم آزادی سے متعلق دبنگ اعلان

Published On 21 July,2025 02:13 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں ’’سکھ فارجسٹس‘‘ کی جانب سے بھارتی یوم آزادی کے حوالے سے بڑا اعلان کیا گیا ہے۔

سکھوں کے حقوق کی آواز بلند کرنے والی تنظیم سکھ فار جسٹس کی جانب سے امریکا میں بھارتی یوم آزادی سے متعلق دبنگ اعلان کیا گیا ہے، تنظیم نے بھارتی یومِ آزادی 15 اگست کو واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے باہر ریلی کا اعلان کیا ہے۔

سکھ فار جسٹس بھارتی سفارتخانے کے سامنے بھارتی جھنڈے کو نذر آتش کرے گی، اس کے علاوہ تنظیم 17 اگست کو واشنگٹن ڈی سی میں خالصتان ریفرنڈم منعقد کرے گی۔

سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسلر گرپتونت سنگھ پنوں کے مطابق واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانہ دہشت گرد سرگرمیوں کا گڑھ ہے، 2047ء تک بھارت کے ٹکڑے ہو جائیں گے، کیا جے شنکر 15 اگست کو ترنگا بچانے واشنگٹن آئیں گے؟

سکھ برادری کی جانب سے عالمی سطح پر حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں اتحاد اور عزم کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، وقت آ گیا ہے کہ عالمی سطح پر مودی سرکار کے مسلمانوں اور سکھوں کے خلاف مظالم دنیا کے سامنے لائے جائیں۔