اجمیر: (دنیا نیوز) بھارت کے شہر اجمیر میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی۔
اجمیر میں درگاہ خواجہ غریب نواز کے اطراف میں سیلابی ریلوں میں کئی افراد بہہ گئے، ایک زائر کو بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، شدید بارشوں اور سیلاب سے اتر پردیش میں مختلف واقعات میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ طوفان ویفا نے ہانگ کانگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، موسلادھار بارش کے باعث شہر میں سب سے بلند درجہ کا طوفانی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ، تیز ہواؤں کے باعث 200 سے زائد پروازیں منسوخ، پبلک ٹرانسپورٹ بند، فیری سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔