روس اور یوکرین کے ایک دوسرے پر حملے،6 افراد ہلاک

Published On 28 July,2025 03:45 am

ماسکو: (دنیا نیوز) روس اور یوکرین کے ایک دوسرے پر حملے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

روس کے یوکرین کے شہر دنیپرو پر ڈرونز اور میزائل حملے میں 3 افراد مارے گئے، یوکرین نے 183 ڈرونز اور 17 میزائل مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

یوکرینی حکام کے مطابق روس کے 10 میزائل اور 25 ڈرونز نے 9 مقامات کو نشانہ بنایا، یوکرین کے بھی روس پر حملے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے، روسی شہر وولگوگراد میں یوکرینی ڈرونز کے ملبے سے ریلوے لائن کی بجلی سپلائی متاثر ہوگئی۔

روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ 12 علاقوں میں 99 یوکرینی ڈرونز مار گرائے۔