نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں علیحدگی پسند تحریکیں زور پکڑنے لگیں، مودی سرکار امن قائم رکھنے میں ناکام ہوگئی۔
بھارت کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کے متعدد واقعات ہوئے، 3 اگست کو نکسل باغیوں نے اڑیسہ، ضلع سندر گڑھ میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا، ایک ریلوے ملازم ہلاک اور 2زخمی ہوگئے، 8 اگست کو علیحدگی پسندوں نے اروناچل پردیش میں آسام رائفلز کیمپ پر حملہ کیا۔
10 اگست کو امرتسر، گھرندا پولیس سٹیشن پر آئی ای ڈی دھماکا ہوا، ریسکیو عملے نے 4 افراد کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی، 10 اگست کو دہلی کے دوارکا میٹرو ٹرین سٹیشن پر دھماکے میں بھی متعدد افراد زخمی ہوئے۔