روس: فیکٹری میں دھماکہ، 11 افراد ہلاک، 130 سے زائد زخمی

Published On 18 August,2025 03:13 am

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کے ریجن ریازن میں فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 130 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دھماکا فیکٹری کی ورکشاپ کے اندر آگ لگنے سے ہوا، تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کچھ آزاد میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا گن پاؤڈر بنانے والی فیکٹری میں ہوا تاہم اس حوالے سے سرکاری حکام نے کوئی تصدیق نہیں کی۔

دھماکے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔