فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا اسرائیلی دھمکیوں پر سخت ردعمل

Published On 03 September,2025 02:19 am

پیرس: (دنیا نیوز) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا اسرائیلی دھمکیوں پر سخت ردعمل سانے آگیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں ہمت نہیں کہ وہ فرانس پر دباؤ کو بڑھا سکے، اسرائیل فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے نہیں روک سکتا، اسرائیل غزہ میں جارحیت اور فلسطینی سرزمین قبضے کو بڑھا رہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ روز فرانس کو دھمکی دی تھی کہ وہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے گریز کرے۔