لندن: (دنیا نیوز) برطانوی نائب وزیراعظم انجیلا رائنرنے نائب پارٹی لیڈر کا سیاسی عہدہ بھی چھوڑ دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انجیلا رائنر نے کہا کہ جو کچھ ہوا اس پر شرمندہ ہوں، وزیراعظم آفس کے مطابق انجیلا رائنر کے استعفے کے بعد کابینہ میں تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔
انجیلا رائنرنےاستعفیٰ وزیراعظم کوارسال کر دیا، برطانوی وزیراعظم انجیلا رائنر کے استعفے پر جلد عوام کو آگاہ کریں گے۔
واضح رہے کہ برطانوی نائب وزیراعظم اینجیلا رینر نئے گھرکی خریداری پر مکمل ٹیکس ادا نہ کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے نائب وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہوئی تھیں۔



