برطانوی کابینہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، ڈیوڈ لیمی نائب وزیر اعظم مقرر

Published On 05 September,2025 11:34 pm

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی حکومت نے کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کیا ہے، موجودہ وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی برطانیہ کے وزیر انصاف اور نائب وزیر اعظم مقرر کیے گئے ہیں۔

ڈاؤننگ سٹریٹ کے اعلامیہ مطابق یویٹی کوپر کو برطانیہ کی وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ شبانہ محمود وزیر داخلہ اور اسٹیو ریڈ وزیر ہاؤسنگ مقرر ہوئے ہیں۔

اعلامیہ مطابق پیٹ میک فیڈن ورک اور پنشن کے وزیر اور پیٹر کائل وزیر تجارت مقرر ہوئے ہیں، اسی طرح لِز کینڈل وزیر سائنس، ایما رینولڈز وزیر ماحولیات اور زراعت مقرر ہوئی ہیں۔

اعلامیہ مطابق ڈگلس الیگزینڈر وزیر برائے اسکاٹ لینڈ، جوناتھن رینالڈز چیف وہپ، ڈیرن جونز برطانوی کابینہ آفس کے وزیر اور ایلن کیمبل برطانوی ہاؤس آف کامنز کے لیڈر مقرر کیے گئے ہیں۔