فرانس کے وزیراعظم پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام

Published On 09 September,2025 01:48 am

پیرس: (دنیا نیوز) فرانس کے وزیراعظم فرانسوا بیرو کو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ نہ مل سکا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکومت کو سیاسی بحران کا سامنا ہے، ممکنہ نئی حکومتی تشکیل درکار ہے، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی پالیسیز پر پارلیمنٹ میں سخت مخالفت جاری ہے، وزیراعظم بیرو کی ناکامی سے میکرون کی حکومتی پوزیشن مزید کمزور ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کے باعث معاشی حالات متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا، اپوزیشن جماعتوں نے حکومتی اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، اعتماد کا ووٹ کھونے کے بعد نئی انتخابی حکمت عملی پر غور شروع ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکرون کو پارلیمنٹ میں اکثریت نہ ملنے کی وجہ سے دشوار حالات کا سامنا ہے، حکومتی اتحادی گروپس کے اندر اختلافات نے بحران کو گہرا کیا، فرانس میں عوامی سطح پر بھی حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے۔

غیر ملکی میڈیا نے مزید بتایا کہ سیاسی بحران کے دوران میکرون نے ملک کو مستحکم رکھنے کی کوششیں تیز کیں۔