واشنگٹن: (دنیا نیوز) ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے کہا کہ امریکا کو حملے کے مقام پر افسوس ہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ اسرائیل کا حملہ خودمختار ملک میں یکطرفہ بمباری تھی، پینٹاگون نے ٹرمپ انتظامیہ کو دوحہ حملے کی پیشگی اطلاع دی، امریکا اسرائیل کے حملے کو اپنی حکمت عملی کا حصہ نہیں سمجھتا۔
کیرولین لیوٹ کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے قطر کے امیر سے گفتگو کی ہے، ٹرمپ نے قطر کو یقین دلایا ان کی سرزمین پر دوبارہ ایسا واقعہ نہیں ہوگا۔