پیرس: (دنیا نیوز) سباستین لاکورنو نے فرانس کے نئے وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا۔
لاکورنو نے ایلیزے پیلس میں حلف لیا، نئی کابینہ کی تشکیل بھی متوقع ہے، فرانسیسی صدر نے وزیر دفاع لاکورنو کو باضابطہ طور پر وزیراعظم نامزد کیا تھا، فرانسیسی عوام کی نظریں لاکورنو کی پالیسیوں پر مرکوز ہیں، سکیورٹی اور معیشت بڑے چیلنج ہوں گے۔
واضح رے کہ فرانس میں ’’بلاک ایوری تھنگ‘‘ تحریک زور پکڑنے لگی، ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے، پیرس میں احتجاج کے باعث ٹریفک بلاک ہوگئی،عوام شدید پریشانی کا شکار رہی۔