پیرس: (دنیا نیوز) فرانس میں تقریباً 2 لاکھ افراد نے بجٹ کٹوتیوں کیخلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ چہرے نہیں پالیسی بدلنا ہوگی، صدر میکرون مستعفی ہوں، مظاہرین نے مختلف مقامات پر کچہرے کے ڈبوں اور دیگر اشیاء کو آگ لگا دی۔
پولیس نے مظاہرین پر قابو پانے کیلئے پانی کی توپیں چلائیں اورآنسو گیس پھینکی، پولیس نے 300 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔