ایتھنز: (دنیا نیوز) دنیا بھر کے عوام غزہ میں اسرائیلی فوج کے مظالم کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔
غزہ میں صیہونی مظالم کے خلاف یونان میں فلسطینیوں سے یکجہتی مارچ کیا گیا، سیکڑوں مظاہرین نے حکومت سے اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
سپین میں ہیلتھ ورکرز کا ہاتھوں کو سرخ رنگ لگا کر اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا اور صیہونی فورسز کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کا مطالبہ کیا۔
جاپان میں سماجی کارکن یوسوکی کا فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے تنہا احتجاج کیا، اسرائیلی مظالم رکوانے کیلئے یوسوکی دو سال سے ٹوکیو کی سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں۔